نئی دہلی،4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگائے جانے پرناراض مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کیاکہ سنگ بنیاد نہیں، برباد کیا ہے آپ نے امیٹھی میں،جھوٹ کتنے بولے امیٹھی سے، آج چلیں پھر سے اس کا پردہ فاش کرتے ہیں۔ایک کے بعد ایک کئی ٹوئٹس میں اسمرتی ایرانی نے لکھا کہ امیٹھی میں ترقی ہونے سے راہل گاندھی بہت ڈرے ہوئے ہیں، اور انہوں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ وزیر اعظم نے کوروا میں جے وی کا افتتاح کیا ہے جس کے تحت ہندوستان اور روس کے درمیان معاہدے میں AK 203 رائفل بنائے جائیں گے۔ایک ٹویٹ میں اسمرتی نے لکھا کہ لگے ہاتھ آج ملک کو بتا دیں کہ کس طرح آپ نے تو اس ادارے کی بھی سنگ بنیاد رکھی، جس کا آپ ہی کے ایک لیڈر نے تقریبا 2 دہائی پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے امیٹھی میں رائفل فیکٹری کا افتتاح کئے جانے کے ایک دن بعد پیر کو کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان پر جوابی حملہ کیا تھا۔تصویر کو غور سے دیکھیں اس میں آپ 2007 کے سنگ بنیاد میں موجود ہیں لیکن آج صبح کہہ رہے ہیں 2010 میں کیا،اب یہ بتائیں 2007 ہے یا 2010؟ ہوتی ہے ایسی غلطیاں راہل جی ، جھوٹ اتنا بولا آپ نے امیٹھی کے بارے میں کہ سنگ بنیاد کب کیا اور برباد کب ،یہ آپ کو یاد نہیں رہتا۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے کیونکہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ میں فیکٹری کا افتتاح 2010 میں ہی کر چکے ہیں۔سوموار کو راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہاکہ امیٹھی کی رائفل فیکٹری کا سنگ بنیاد 2010 میں میں نے خود رکھا تھا، گزشتہ کئی سالوں سے وہاں چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری چل رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ساتھ ہی الزام لگایاکہ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر آپ نے پھر جھوٹ بولا،کیا آپ کو بالکل بھی شرم نہیں آتی؟۔دراصل وزیر اعظم مودی نے اتوار کو امیٹھی میں جدید کلاشنکوف 203 رائفلیں کی تعمیر کے لئے بنی فیکٹری کا افتتاح کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھوم گھوم کر میڈ ان اجین، میڈ ان اندور اور میڈ ان جے پور کہتے ہیں، لیکن یہ مودی ہے، جس نے ’میڈ ان امیٹھی‘ کو سچ کر دکھایا ہے۔